یقینی بنائیں گے کہ مردم شماری میں غیر میعاری ڈیٹا شامل نہ ہو؛ اسد رحمان گیلانی

19

لاہور ،23 مئی  (اے پی پی): سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب اسد رحمان گیلانی نے کہا ہے کہ  یقینی  بنائیں   گے  کہ مردم شماری  میں  غیر میعاری  ڈیٹا شامل نہ ہو۔

 وہ  پیر کو  یہاں  پاکستان میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری جبکہ ساتویں خانہ مردم شماری 2022ء کی آگاہی اور اہمیت کے حوالے سے منعقدہ  ورکشاپ سے  خطاب کر رہے تھے ۔ اسد رحمان گیلانی نے کہا کہ  مردم شماری  میں   جدید ٹیکنالوجی اور طریقہ کار کا استعمال دنیا میں متعارف کروائے جانے والے نئے رجحانات کے مطابق کیا جائے گا تا کہ صحیح معلومات اکٹھی کی جا سکیں  ہر عمارت کی جیو ٹیگنگ کے ذریعے کمپیوٹر پر معلومات اکٹھی کی جائیں گی جو عوام کے لئے  سود مند ثابت ہوگی ۔