پانی کی تقسیم پر وفاقی اکائیوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل ، تجاویز حکومت کو پیش کرے گی ؛ وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ

13

اسلام آباد،12 مئی (اے پی پی ): وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم پر وفاقی اکائیوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی  تشکیل دی  گئی ہے، جو اپنی تجاویز حکومت کو پیش کرے گی۔

ان خیالات کا  اجلاس  وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے  قومی اسمبلی کی سٹینڈ نگ کمیٹی برائے آبی وسائل کے اجلاس کے دوران کیا۔سٹینڈ نگ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس نواب یوسف تالپور کی زیرصدارت جمعرات کو یہاں  وزارت  آبی وسائل   میں منعقد ہوا۔ کمیٹی نے وزارت آبی وسائل کے ماتحت چلنے والے مختلف پراجیکٹس کا جائزہ لیا۔ پانی کی تقسیم کے فارمولے پر ارسا حکام نے کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل نے کہا کہ ہمیں ماضی کے کئے گئے خراب کاموں میں الجھنے کی بجائے آگے اور بہتری کا راستہ دیکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پانی کی تقسیم پر وفاقی اکائیوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کی تجویز پر پنجاب،  سندھ اور وفاق کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی کی تشکیل دی گئی ہے  جو کل سکھر اور گدو بیراج اور ان کی ذیلی کینالز پر پانی کی آمد و اخراج کی پیمائش کرے گی اور پانی کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے اپنی تجاویز حکومت کو پیش کرے گی۔

اجلاس میں ممبران قومی اسمبلی نزہت پٹھان،  خالد حسین مگسی،  ریاض الحق ، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا و دیگر ارکان سمیت وفاقی و صوبائی اعلی حکومتی افسران  نے شرکت کی۔