اسلام آباد،24مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ74 سالوں سے پاکستان کو ہم اس راستے پر نہیں لا سکے جس کا خواب علامہ اقبال اور قائد اعظم نے دیکھا تھا، پاکستان کے پاس بے شمار وسائل ہیں مگر بدقسمتی سے ہم ان وسائل کو بروئے کار نہیں لا سکے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے چوتھے سالانہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی اور سماجی پالیسی کیلئے ادارے ملکر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مثبت معاشرتی تبدیلیوں ، بہتر سماجی، سیاسی اور اقتصادی طرز عمل اور ڈھانچے کے لئے پائیڈ کی ان نئی صلاحیتوں کوبروئے کار لایا جاسکتا ہے۔











