پشین،07مئی( اے پی پی ): متحدہ ترین موقی مومنٹ کے چیئرمین حاجی عبدالروف خان ترین نے ہفتہ کو یہاں تاج لالا فٹبال سٹیڈیم میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا ملک ہے، ہم اس ملک کے رہنے والے ہیں، قوم پرست جماعت اسٹیج پر کھڑے ہوکر پاکستان توڑنے کی باتیں کررہی ہیں لیکن جب تک ترین قومی مومنٹ کا ایک کارکن زندہ ہے کسی کا باپ پاکستان کو تھوڑ نہیں سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم پرستوں اور مذہبی جماعتوں نے ہمیشہ عوام کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔
اس موقع پر ملک امین اللہ ترین ،محمد اسلم ترین ملک حسام الدین ترین ،ملک علاؤالدین ترین ودیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ ترین قومی موومنٹ میں صرف ترین اقوام کی نمائندگی نہیں ہورہی ہیں بلکہ اس میں ایک قوم کے لئے جگہ ہی کیوں کہ چیف آف ترین حاجی عبدالرؤف ترین صرف ترین قوم کا سربراہ نہیں بلکہ وہ پورے علاقے کے مشر ہیں۔انہوں نے کہا کہ متحدہ ترین قومی موومنٹ کے تمام کارکن بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے کر کامیابی حاصل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پشین اور گلستان میں منشیات سرعام فروخت ہو رہی ہیں، انتظامیہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرے، علاقے میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ہمارے باغات تباہ ہو چکے ہیں۔
سورس: وی این ایس، پشین











