پاکپتن؛سینئر رہنما مسلم لیگ ن رانا احمد علی مرحوم کا نماز جنازہ ادا کر دی گئی،3 افراد کیخلاف مقدمہ درج

43

پاکپتن،07مئی(اے پی پی):ممبر صوبائی اسمبلی میاں نوید علی کے والد سینئر رہنما مسلم لیگ ن رانا احمد علی مرحوم کا نماز جنازہ ڈی سی آفس گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی ہے۔ نماز جنازہ میں مقامی، سیاسی وسماجی افراد سمیت  شہریوں نے کثیر تعداد میں  شرکت کی۔ نماز جنازہ معروف عالم دین حافظ امین عطاری نے پڑھائی۔

دوسری جانب تھانہ سٹی پولیس نے بیٹے میاں نوید احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔مقدمہ ایک  نامزد ملزم اور 2  نامعلوم ملزمان پر سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ڈی پی او نصیب اللہ خان کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جو جدید تکنیکی ذرائع اور زمینی حقائق کی مددسے ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیےچھاپے مار رہی ہے۔