پاکپتن؛7 سالہ مغوی بچی بازیاب، اغواءکار گرفتار

7

پاکپتن،11مئی(اے پی پی): پولیس نے 7 سالہ مغوی بچی کو بازیاب کروا کر اغواہ کاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈی پی او پاکپتن نصیب اللہ خان نے 7 سالہ بچی کے اغواہ کا نوٹس لے کر بچی کی بازیابی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔مدعی مقدمہ کی درخواست پر تھانہ احمد یار پولیس نے 7 سالہ بچی کے اغواہ کا فوری مقدمہ درج کیا۔

ایس ایچ او تھانہ احمد یار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مغوی بچی کو میلسی سے بازیاب کروا کر ورثاء کے حوالے کر دیا اور  اغواہ کار 2  ملزمان گرفتار کر لیے۔