پاکپتن،30 مئی (اے پی پی ): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن نصیب اللہ خان کی قیادت میں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ، تھانہ صدر پ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ گرفتار منشیات فروشوں میں سے محمد ایوب سے 1200 گرام چرس، اکمل عرف پپو سے 1180 گرام چرس اور اعظم عرف دھیلا سے 1140 گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔
دوسری جانب تھانہ قبولہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عمر دراز کو گرفتار کر لیا ہے ، گرفتار منشیات فروش سے 1420 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔











