پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن نے ماہ اپریل میں 1274 افراد کو مختلف نوعیت کی مدد فراہم کی؛ کارکردگی رپورٹ جاری

24

ملتان،   08 مئی(اے پی پی):ایس پی پٹرولنگ ملتان ریجن ہمانصیب نےپٹرولنگ پولیس کی گزشتہ ماہ(اپریل) کی کارکردگی کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ ماہ اپریل 2022 میں مختلف نوعیت کے516مقدمات درج رجسٹرڈ، سینکڑوں ملزمان پابندِ سلاسل، ایل پی جی اور غیر معیاری سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف 15 مقدمات درج ہوئے شراب ومنشیات فروشوں کےخلاف 02 مقدمات درج کرکے 317 لیٹر شراب برآمد کی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف 11 مقدمات درج کر کے 03 کلاشنکوف،پسٹل 08اور 96 گولیاں برآمد کی ۔ہائی ویز پر سفر کرنے والے 1274 افراد کو مختلف نوعیت کی مدد فراہم کی،02  اشتہاری مجرمان گرفتار کیے تیز رفتاری اورغفلت و لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والےڈرائیوروں کےخلاف 414 مقدمات درج کیے گئے۔مضرصحت گوشت 1500کلواور 158  تجاوزات ہٹائیں گئی جبکہ 07عدد گمشدہ بچوں کوتلاش کرکے والدین کے حوالے کیا گیا۔

  ایس پی پٹرولنگ ملتان ریجن ہمانصیب نے بتایا شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کو تحفظ فراہم کرنا پٹرولنگ پولیس کی اولین ترجیحات ہیں اسکےلیےموبایل ایجوکیشن یونٹ نے06مرتبہ روڈ شوز و روڈ سیفٹی کیمپس،06ورکشاپ وسیمینارکاانعقادکیا۔17تعلیمی اداروں،21 عوامی مقامات،22 ٹیکسی، رکشہ، بس اورٹرک اسٹینڈز، 22 کمرشل مارکیٹ، 05مختلف دیہات، 05ہسپتال اور دہی مرکز صحت، 15پٹرول پمپس اور15 بینکوں کا دورہ کیا۔اس کے ساتھ ساتھ ملتان ریجن کی مختلف شاہراہوں پر100سست رفتار گاڑیوں ،ٹرالواور ٹرکٹیر ٹرلی،رکشہ جات،پرریفلیکٹرز سٹیکرز لگائےگئےاس دوران2000افراد میں روڈ سیفٹی ٹریفک قوانین،سگریٹ نوشی،پتنگ بازی،گرین ہائی ویز،ہیلمیٹ کی افادیت،گڈ ٹچ،بیڈٹچ اور ون ویلنگ کےنقصانات اورکم عمرڈرائیورز کےموضوعات پر آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔پٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن 1124کی ترویج کے لیےکبیل آپریٹرز کے ذریعے  شعور بھی اجاگرکیاگیا ہے۔

 سپرنٹنڈنٹ آف پٹرولنگ پولیس ہمانصیب نے کہا کہ  ہائی ویزکوجرائم سے پاک کرنا میری اولین ترجیح ہے،لاءاینڈ آرڈرکی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جا رہا ہے۔

سورس: وی این ایس، ملتان