پیپلزپارٹی عوام کے لیے اپنے مسائل حل کرانے کا بہترین پلیٹ فارم ہے؛ رکن قومی اسمبلی سردارمحمد بخش خان مہر

7

سکھر،16مئی (اے پی پی): پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی سردار محمد بخش خان مہر نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی عوام کے لیے اپنے مسائل حل کرانے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔

 پیر کے روز سکھر کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات عوام کے لیے ایک موقع ہوتاہے کہ وہ ایسے نمائندوں کا انتخاب کریں جو مقامی سطح پر ان کے مسائل حل کرسکیں، ہم پرامید ہیں کہ پیپلزپارٹی سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران کلین سوئپ کرے گی اور اس کے امیدوار ہر جگہ کامیاب ہونگے۔

 سردار محمد بخش خان مہر کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ان کی حکومت کے خلاف انٹرنیشنل سازش کا بیانیہ اب پوری طرج پٹ چکا ہے، اب ان کا مزید کوئی بیانیہ چلنے والا نہیں وہ اپنے دل کی بھڑاس جلسوں میں نکال رہے ہیں، اس سے کسی کو فرق نہیں پڑتا اس نے اپنے چار سالوں میں عوام کے لیے کچھ نہیں کیا ہے بلکہ عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کیا  ہے ۔