خیرپور؛مسلم لیگ فنکشنل لیگ کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی

4

خیرپور،16مئی (اے پی پی):پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔ خیر پور میرس میں مسلم لیگ فنکشنل اور سماجی تنظیم حب وطن برادری کے زیر اہتمام افواج پاکستان کی حمایت اور ان سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت امام بلوچ نے کی،ریلی مریم توپ سے لیکر پریس کلب تک نکالی گئی،ریلی میں پاکستان زندہ باد، پاک افواج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

ریلی کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے امام بلوچ  نے کہا کہ کچھ عناصر ملکی اداروں کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں اور اداروں کے خلاف متنازعہ بیانات دے کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی 22کروڑ عوام افواج پاکستان سمیت ملک کی حفاظت پر مامور سیکورٹی فورسز کیساتھ ہے اور ایسی ناپاک سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دے کر یہ وطن حاصل کیا ہے اسکی حفاظت ہمارا فرض ہے۔ ریلی میں لوگوں نے بینر اٹھائے ہوئے تھے جس پر پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد اور دیگر نعرے درج تھے۔