ملتان،30مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کا انسداد ڈینگی مہم میں تیزی لانے کا حکم،صحت سمیت ضلعی محکموں کو گھر گھر بھرپور ڈینگی سرویلنس شروع کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں ضلعی ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس ہوا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر علی مہدی بھی شریک ہوئے ۔
ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ ڈینگی لاروا ملنے پر بلڈنگ مالک کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں،ضلع میں ڈینگی کا کوئی مریض تشویشناک نہیں اور کہا کہ ڈینگی سرویلنس میں ناقص کارکردگی پر محکمے کارروائی کیلئے تیار رہیں۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سید علی مہدی نے بریفنگ دی۔











