ملتان۔ 28 مئی (اے پی پی):کمشنر انجینئر عامر خٹک کا نہم کے امتحانی سنٹروں کا اچانک دورہ،کمشنر نے ڈیوٹی پر مامور نگران سے انتظامات بارے دریافت کیا ۔
کمشنر نے کہا کہ امتحانی سنٹر پر انتظامات تسلی بخش،طلبا پر سکون انداز میں پیپر دے رہے ہیں، سنٹروں میں طلباء و طالبات کو پانی،بجلی و تمام سہولیات فراہم کی گئیں ہیں اور کہا نقل کی صورت میں امیدوار کیخلاف رولز کے مطابق فوری کارروائی کی جائے گی۔











