اسلام آباد،28 مئی(اے پی پی ): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی خونی لانگ مارچ کی تیاری تھی۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ہفتہ کویہاں اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ خان صاحب کے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے باعث ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اوورسیز پاکستانیوں کو پارلیمنٹ میں نمائندگی دی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرکے اتحادیوں کی مشاورت سے الیکشن کا اعلان کرے گی۔











