کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا شادی ہالز میں ون ڈش کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس

15

ملتان،10 مئی(اے پی پی):کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے شادی ہالز میں ون ڈش کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے  ڈپٹی کمشنرز کو فوری کریک ڈاؤن شروع کرنے کا حکم صادر فرمایا اور  کہا کہ شادی کے تمام فنکشنز پر ون ڈش کی پابندی عائد ہے اور گھروں میں شادی کی تقریبات پر بھی ون ڈش کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ون ڈش کی خلاف ورزی پر شادی ہال مالکان، ایونٹ آرگنائزر پر بھی مقدمہ درج کروایا جائے گا کمشنر نے کہا کہ رات 10بجے کے بعد کسی شادی ہال کو کھلے رہنے کی اجازت نہیں دینگے،شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کریں۔