کوئٹہ؛ باپ  پارٹی کا پارلیمانی گروپ کا اہم اجلاس، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو پر مکمل اعتماد کا اظہار

21

کوئٹہ،22مئی(اے پی پی ): وزیراعلیٰ بلوچستان و صوبائی پارلیمانی لیڈر میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت باپ  پارٹی کا پارلیمانی گروپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں باپ پارٹی کے اراکین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سردار عبدالرحمان کھیتران سردار مسعود لونی بشری رند ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے بزریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

 اجلاس میں وزیراعلیٰ کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر پارٹی کے 7 اراکین کی جانب سے دستخط کرنے کے معاملے کا جائزہ  لیا گیا۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ پارٹی اراکین کی جانب سے تحریک اعتماد پر دستخط کرنا آئین کے آرٹیکل 63 Aکی خلاف ورزی ہے،منحرف اراکین کا یہ غیر آئینی اقدام سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔آئین و قانون اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق منحرف اراکین کانہ صرف ووٹ نہیں گنا جائے  گا بلکہ وہ ڈی سیٹ بھی ہو جائینگ،ےمنحرف اراکین نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کر کے پارٹی ڈسپلن کی پامالی کی۔

 اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ منحرف اراکین اپنی ہی پارٹی کی حکومت اور وزیراعلیٰ کے خلاف سازش میں شریک ہیں، اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے اراکین کو پارٹی کی جانب سے شو کاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 اس موقع پر اراکین نے اجلاس میں شریک 16 اراکین کا وزیراعلئ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار  کیا  اور اتحادی جماعتوں کے اکثریتی اراکین کا وزیراعلیٰ پر مکمل اعتماد ہے ۔ بعض عناصر اپنے ذاتی مفادات کے حصول  کے لئے اس سازش کا حصہ بن گئے  ہی،ں بی اے پی کی حکومت اور وزیراعلیٰ کے خلاف کی جانے والی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے  اسے ناکام بنایا جاۓ گا۔

سورس:وی  این ایس،  کوئٹہ