ایتھنو کلچر فیسٹول ترکی؛پاکستان کی جانب سے کبڈی کا نمائشی میچ کھیلا گیا

4

اسلام آباد،11جون(اے پی پی):رنگا رنگ پانچواں ایتھنو کلچر فیسٹول ترکی میں جاری ہے،ایونٹ میں شامل 30 ممالک اپنے اپنے علاقائی و روایتی کھیل پیش کر رہے ہیں۔پہلے روز پاکستان کی جانب سے کبڈی کا نمائشی میچ کھیلا گیا۔پاکستان اے اور پاکستان بی کے درمیان کھیلے گیا میچ سب کو بھا گیا۔

پاکستانی دستے کی قیادت صدر ٹریڈیشنل اسپورٹس اینڈ گیمز پاکستان نواب فرقان خان کر رہے ہیں۔

ستمبر میں ہونے والی ورلڈ میٹ گیمز میں کبڈی کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔