جڑانوالہ،19جون (اے پی پی): ریسکیو 1122 نے سیلاب سے نمٹنے کیلئے جڑانوالہ گوگیرہ برانچ کے مقام پر پری فلڈ موک ایکسر سائز کا انعقاد کیا۔اس موقع پر انتظامیہ کے تمام متعلقہ اداروں سول ڈیفنس، لائیو سٹاک، محکمہ انہار، محکمہ ایگریکلچر، محکمہ صحت اور اسپیشل برانچ نے شرکت کی ۔ ان مشقوں کا مقصد سیلاب میں پھنسے ہوۓ لوگوں کو نکالنے، ان کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے ، فلڈ آپریشن میں استعمال ہونے والے آلات کو چیک کرنے اور اداروں کے درمیان روابط کو بہتر کرنا تھا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو سیفٹی آفیسر فیصل منیر اور محمد شاہد کے ہمراہ انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ ، میڈیکل کیمپ، ریسکیو ڈزاسٹر کیمپ سمیت دیگر کیمپس کا معائنہ کیا اور سیلاب کے دوران ریسکیو اینڈ ریلیف کیلئے استعمال ہونے والے آلات کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ احمد سعید منج اور دیگر افسران نے مشقوں کا معائنہ کیا، ریسکیو کی جانب سے ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد شاہد اور فیصل منیر نے مکمل بریفنگ دی ۔
محکمہ صحت، تعلیم، سول ڈیفنس، لائیو سٹاک، زراعت اور انہار کی جانب سے ریلیف کیمپس لگاۓ گئے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 نے فلڈ سیزن 2022 کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں ۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انتظامیہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے اور ا











