اوکاڑہ؛ ریسکیو1122 نے ماہِ مئی میں 2879 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 2814افراد کو مدد فراہم کی

4

اوکاڑہ، یکم جون(اے پی پی): ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کہا کہ  ریسکیو1122 اوکاڑہ نے ماہِ مئی میں 2879 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 2814افراد کو مدد فراہم کی۔

 ریسکیو 1122 اوکاڑہ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس ریسکیو1122 اوکاڑہ سنٹرل اسٹیشن پر منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا  کہ ریسکیو1122اوکاڑہ کو گزشتہ ماہ کل 16505 کالزموصول ہوئی ہیں جس میں 2879 ایمرجنسی کالز ہیں۔ 11080غیر متعلقہ اورمس کالز، 2456 معلوماتی،59رونگ کالزاور 32فیک کالز ہیں۔ ایمرجنسی کال کا تناسب93کالز فی دن ہے۔

2879ایمرجنسیز میں 780روڈ ٹریفک حادثات، 1698 میڈیکل، 63آگ لگنے کے واقعات،109کرائم، 5 ڈوبنے کے واقعات اور224 متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔ 780روڈ ٹریفک حادثات میں 838افراد متاثر ہوئے جن میں 9 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے جبکہ177 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور 652متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔

آگ لگنے کے 63 واقعات ہوئے جن میں 11کمرشل ایریا، 21رہایشی علاقے جبکہ 31 واقعات دیگر ایریا میں پیش آئے۔ آگ لگنے کی بڑی وجوہات شارٹ سرکٹ اور لاپرواہی ہیں۔ آگ لگنے کے واقعات میں ریسکیو1122 نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ 49 ملین کی پراپرٹی کو محفوظ کیا اور آگ لگنے کے واقعات میں زخمی ہونے والے 2 افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مئی میں پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرمیں 496مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے منتقل کیا گیا۔ 235مریضوں کو ضلع بھر سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال اوکاڑہ منتقل کیا گیا جبکہ261افراد کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا.