اگر پاکستان کے مسائل کو حل کرنا ہے تو برآمدات پر مبنی معاشی ماڈل اپنانا ہوگا؛ وفاقی وزیر احسن اقبال

34

اسلام آباد، 23 جون (اے پی پی ): وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات  احسن اقبال نے جمعرات کو یہاں  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان کے مسائل کو حل کرنا ہے تو برآمدات پر مبنی معاشی ماڈل اپنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چائے اور خوردنی تیل میں خودکفالت کیلئے ماسٹر پلان ترتیب دیا جارہا ہے۔