اگر پاکستان کے مسائل کو حل کرنا ہے تو برآمدات پر مبنی معاشی ماڈل اپنانا ہوگا: احسن اقبال

10

اسلام آباد، 23 جون (اے پی پی ): وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کے مسائل کو حل کرنا ہے تو برآمدات پر مبنی معاشی ماڈل اپنانا ہوگا۔

جمعرات کو یہاں  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  چائے اور خوردنی تیل میں خودکفالت کیلئے ماسٹر پلان ترتیب دیا جارہا ہے۔