اسلام آباد،7جون (اے پی پی): وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ حکومت قومی مسائل کے حل کے لئے عمران خان سمیت تمام سیاسی رہنماؤں کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہے۔











