اسلام آباد، 10 جون (اے پی پی ): ممبر قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی نے بجٹ 2022-23 کے حوالے سے اے پی پی سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ حکومت نے مشکل حالات میں متوازن بجٹ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافے کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔











