اسلام آباد، 10 جون (اے پی پی ): ممبر قومی اسمبلی فرح ناز بلوچ نے بجٹ 2022-23 کے حوالے سے اے پی پی سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ حکومت نے موجودہ معاشی حالات کے تناظر میں حقیقت پسندانہ بجٹ پیش کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں حکومت نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی ہے ۔











