خیبر پختونخوا کے عوام سے جو وعدہ کیا،  پورا کیا، ایبٹ آباد اور پشاور کے بعد سستے آٹے کی فراہمی عنقریب پورے صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی شروع ہوگی ؛وزیراعظم شہباز شریف

22

اسلام آباد۔9جون  (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے  عوام سے میں نے جو وعدہ کیا، وہ پورا کیا ہے، ایبٹ آباد اور پشاور کے بعد سستے آٹے کی فراہمی عنقریب پورے صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی شروع ہوگی، خیبر پختونخوا میں پچھلے آٹھ سال سے رکے ہوئے ترقی کے عمل کو آگے بڑھائیں گے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے مشیر سیاسی و عوامی امور انجینئر  امیر مقام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،جنہو ں نے جمعرات کو یہاں ان سےملاقات کی۔  وزیرِ اعظم  نے ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت کی بد انتظامی سے ستائے ہوئے لوگوں کے مسائل کا فوری حل کریں اور خیبر پختونخوا میں  پارٹی تنظیم کو سرگرم کریں۔

انجنئیر امیر مقام نے وزیرِ اعظم کو خیبر پختونخوا کے عوام سے سستے آٹے کے وعدے کو پورا کرنے پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔