ملتان ،09(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی اچانک کھاد کے سیل پوائنٹس کی چیکنگ کی اور اسسٹنٹ کمشنر صدر عامر افتخار نے کھاد فراہمی پر بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر کی کاشتکاروں سے ملاقات،کھاد فراہمی کا جائزہ لیا اور ڈپٹی کمشنر نے بہاولپور چوک پر بند گودام کھلواکر سٹاک کا جائزہ لیا اور کہا حکومت پنجاب نے کھاد کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہےطاہر وٹو نے کہاسرکاری نرخوں پر یوریا کی فراہمی کیلئے ڈیلرز کو پابند کیا گیا ہے اور کہا اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں چیکنگ ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں اور کہا کہ کاشتکاروں کو زمینی ریکارڈ کے مطابق کھاد فراہم کی جائے گی۔











