خیرپور،10جون(اے پی پی): پاکستقن سنی تحریک کی جانب سے حضور پاک ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کرنے کے خلاف ریلی نکالی گئی، ریلی سرکی موڑ سے پریس کلب تک نکالی گئی، ریلی کی قیادت پاکستان سنی تحریک کے صوبائی رہنما مفتی اشرف سکندری کررہے تھے۔
اس موقع پر مفتی اشرف سکندری نے کہا کہ ہم بحثیت مسلمان نبیﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتے، گستاخ رسولﷺ کی ایک ہی سزا سر تن سے جدا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان، بھارت کے سفیر کو ملک بدر کرنے کے ساتھ اپنا احتجاج اقوام متحدہ میں ریکارڈ کرائے، پاکستان کے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہیں ہیں وہ بھی عرب ممالک کی طرح بھارت کی اشیا کا بائیکاٹ کرے۔











