رحیم یار خان؛ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر  نے عوام  کے  مسائل کے حل کرنے کیلئے  موقع پر احکامات جاری کئے

1

رحیم یار خان، یکم جون (اے پی پی ):حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کے ریونیو سے متعلق مسائل حل کے لئے ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا ،ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے ریونیو عوامی خدمت کچہری میں عوام کے مسائل سنے اور انکے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کا کہنا تھا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا مقصد عوام کی شکایات کا ایک چھت تلے ازالہ کرنا ہے۔موجودہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ  ہر ماہ کے پہلے دوروز کا آغاز ریونیو خدمت کچہری سے کیا جاتا ہے،ریونیو افسران و سٹاف کو ہدایت ہے کہ وہ عوامی کے لئے آسانیاں پیدا کریں،عوامی مسائل کے حل میں خود ساختہ تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر عظمان چوہدری، ریاست علی اور دیگر ریونیو افسران بھی اس موقع پر  موجود تھے۔