شجاع آباد؛  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ، موسم خوشگوار ہو گیا

44

شجاع آباد، 19 جون (اے پی پی):شجاع آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے  گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے  اور موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا ہے ،  طویل دورانیے کے بعد شجاع آباد، ملتان جلالپورپیروالا اور گردونواح میں ایک اچھی بارش ہوئی اور ہر طرف پانی ہی پانی کا منظر نظر آرہا ہے۔