سکھر،26جون(اے پی پی): ضلع بھرمیں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ جاری ہے،جس دوران 423 سے زائد بلدیاتی نشستوں پر 1731 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے ،ضلع کونسل کے رکن کی 42 نشستوں پر 183 امیدوار مد مقابل ہیں،ضلع کی 42 یونین کونسلوں اور 32 یونین کمیٹیوں کی چیئرمین اور وائس چیئرمین شپ کے لیے 255 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا،میونسپل کمٹیز،ٹاؤں کمیٹیز،یونین کمیٹیز اور یونین کونسلز کی کونسلرز کی 313 نشستوں پر 1315 امیدوار مد مقابل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق34 سے زائد نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوچکے،بلامقابلہ کامیاب ہونیوالوں میں پیپلزپارٹی کے 27،جے یوآئی کے 4 اور جی ڈی اے کے 3 امیدوار شامل ہیں۔
سکھرضلع میں چارلاکھ 36 ہزار 564 مردوں اور 3 لاکھ 70 ہزار 508 خواتین سمیت 8 لاکھ 7 ہزار 072ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،ضلع میں 26 جون کو 647 پولنگ اسٹیشن قائم،647 پولنگ اسٹیشنز میں سے 174 خواتین،175 مردوں جبکہ 298 مشترکہ ہیں،ضلع بھر میں 647 پولنگ اسٹیشنز کے اندر 2183 پولنگ بوتھ بنادیئے گئے،1162 پولنگ بوتھ مردوں اور 1021 خواتین کے لیے مختص ہیں۔
پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،حساس پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کے ساتھ رینجرز کے جوان بھی تعینات ہیں، ضلع میں اڑھائی ہزار سے زیادہ پولیس و رینجرز کے جوان سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔











