صدر امور حرمین شریفین امام کعبہ شیخ السدیس کی بھارتی سیاستدانوں کیجانب سے کی گئی توہین رسالتﷺ کی شدید مذمت

12

ریاض،06 جون (اے پی پی ): صدر امور حرمین شریفین امام کعبہ شیخ عبد الرحمن السدیس نے بھارتی سیاستدانوں کی جانب سے کی گئی توہین رسالتﷺ کی شدید مذمت کی ہے۔

شیخ عبد الرحمن السدیس نے اپنے   بیان  میں  کہا ہے  کہ ان کا ادارہ پوری تنظیم کی جانب سے، بشمول اس کے مبلغین، ائمہ، علماء اور ملازمین، تمام توہین آمیز بیانات اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے خاکوں کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی گھناؤنی حرکتیں تمام مذاہب کی توہین ہیں  اور   جو لوگ اس طرح کی حرکتیں کرتے ہیں وہ برگزیدہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مستند سیرت سے واقف نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا کے سب سے افضل اورانسانیت کا نور تھے۔