ضلعی انتظامیہ کا سیلاب اور شدید بارشوں کے سلسلے میں ایمرجنسی پلان جاری

16

ملتان ،21 جون(اے پی پی )؛ ڈپٹی کمشنر کا ریسکیو ،واسا سمیت ضلعی محکموں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا شدید بارشوں کے پیش نظر بوسیدہ و خطرناک عمارتوں کا سروے کرنے کی بھی ہدایات جاری کر دی ۔ ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا خطرناک عمارتوں سے مکینوں کو شفٹ کرنے  کیلئے نوٹس دیے جائیں ۔

ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس ہوا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی طاہر وٹو نے کہا کہ فلڈ بندوں پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن کیا جائے اور کہا ممکنہ سیلاب کے حوالے سے تمام ادارے موثر پلان تشکیل دیں ۔

اور انہوں نے کہا کہ واسا ڈسپوزل سٹیشنوں کی اپ گریڈیشن کیلئے اقدامات کئے جائیں اور کہا ریسیکو ،محکمہ سول ڈیفنس،پولیس،آبپاشی سمیت تمام محکمے اپنی مشینری کو مکمل فعال رکھیں اور شہری بارشوں میں مکمل حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔