عثمان وزیر نے ڈبلیو بی اے ایشین ویلٹر ویٹ ٹائٹل اپنے نام کر لیا

3

گلگت،11جون  (اے پی پی):عثمان وزیر نے ڈبلیو بی اے ایشین ویلٹر ویٹ ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔گلگت لالک جان سٹیڈیم میں گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار منعقد ہونے والے اس چمپین شپ میں ہزاروں تماشائیوں کی موجودگی میں عثمان وزیر نے اپنے مدمقابل حریف تھائی لینڈ کے پھاٹی پھن کرونگ  کو دوسرے ہی راؤنڈ میں ناک آوٹ کر دیا۔

اس سے پہلے پاکستان کے حبیب الرحمن نے مڈل ویٹ ٹائٹل کے لیے فلپائن کے ایڈور ٹوریز کو چوتھے راؤنڈ میں شکست سے دو چار کیا۔اسی طرح انڈونیشیا کے باکسر رینتو اگورو نے  سپر فیدر ویٹ میں پاکستانی باکسر شفیع اللہ کو  چوتھے راؤنڈ میں ناک آوٹ کیا۔ مڈل ویٹ ٹائٹل کہ ایک دوسری فائٹ  میں  نائیجیرین فائیٹر ایبی اولا نے افغانستان کے باکسر  جاوید کو ہرا دیا ۔