لاہور،21 جون (اے پی پی): یوتھ جنرل اسمبلی کے وفد نے منگل کو یہاں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا، 20رکنی وفد کو ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز توصیف صبیح گوندل نے انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور جدید مواصلاتی نظام بارے بریفنگ دی ۔
توصیف صبیح گوندل نے بتایا کہ سیف سٹیز پراجیکٹ کی بدولت پولیس اور عدالت کو تفتیش اور ٹرائل میں بھرپور مدد مل رہی ہے، پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں سیف سٹیز کا کردار مثالی رہا۔
یوتھ جنرل اسمبلی کے وفد نے کہا کہ ویمن سیفٹی ایپ کا اجراء سیف سٹیز اتھارٹی کا قابل ستائش کارنامہ ہے، جدید پولسنگ کے اس نظام سے پولیس کلچر میں مثبت تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گے۔











