مری،10 جون (اے پی پی ): انڈیا میں ناموس رسالتﷺ پر ہرزہ سرائی پر اہلیان پاکستان سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں اسی سلسلہ میں مری میں مذہبی، سیاسی، سماجی اورتاجر تنظیموں کی جانب سے بعد نماز جمعہ مال روڈ میں تحفظ ناموس رسالتﷺ جلوس و ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام سمیت سیاحوں اور تمام مقاتب فکر کے لوگوں نے بھر پور شرکت کی اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی سفیر کو ملک بدر کریں۔











