مری ٹورازم پولیس کی جانب سے سیاحوں کو تحفظ اور سہولت کی فراہمی کا سلسلہ جاری، ملکی و غیر ملکی سیاحوں کا خراج تحسین

9

مری، 02 جون (اے پی  پی ): مری  ٹورازم پولیس کی جانب سے سیاحوں کو تحفظ اور سہولت کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی جانب سے بہترین سروس ڈیلیوری پر مری ٹورازم پولیس کو خراج تحسین پیش کیا  گیا ہے ۔ سیاحوں نے مری ٹورازم کوسٹر بس میں سفر کیا اور بہترین ٹورازم پولیس سروس کو سراہا، مری ٹورازم پولیس سیاحوں کے تحفظ اور سہولت کے لئے 24/7 مصروف عمل ہے۔

اس حوالے سے  ایس پی کوہسار حیدر علی نے کہا  کہ مری آنے والے سیاح کسی بھی ایمرجنسی یا پریشانی کی صورت میں مری ٹورازم پولیس کے فیلڈ افسران یا ہماری ہیلپ لائین 15 اور 1757 پر رابطہ کر سکتے ہیں، سیاحوں کے سفر کو محفوظ، پر سہولت اور خوشگوار بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔