مستحق عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے بی آئی ایس پی کے بجٹ میں اضافہ کیا؛ وفاقی وزیر   مفتاح اسماعیل

25

اسلام آباد، 11 جون  (اے پی پی ): وفاقی وزیر خزانہ و محصولات مفتاح اسماعیل نے  ہفتہ کو یہاں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے  خطاب  میں کہا ہے کہ مستحق عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے بی آئی ایس پی کے بجٹ میں اضافہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ  بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ 100 ارب روپے بڑھا دیا گیا ہے۔ اس وقت دنیا میں مہنگائی کی بلند ترین سطح ہے جس کے اثرات ملک پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، اسی تناظر میں کوشش کی گئی ہے کہ امیروں پر زیادہ بوجھ ڈالا جائے۔