مظفرگڑھ؛ڈی پی او طارق ولایت کیجانب سے تھانہ رنگپور میں کھلی کچہری کا انعقاد،مسائل کےحل کیلئے فوری احکامات جاری کیے

56

مظفر گڑھ،25جون(اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کیجانب سے تھانہ رنگپور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری میں میڈیا نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ڈی پی او  نے کھلی کچہری میں شہریوں کی طرف سے دی گئی35 سے زائد درخواستیں سنیں اور ان کے مسائل کےحل کیلئے فوری احکامات جاری کیے۔ انھوں نے کہا کہ بروقت انصاف کی فراہمی لوگوں کا حق اور انصاف مہیا کرنا پولیس کا فرض ہے۔

ڈی پی او نے کہا کہ عوام کے مسائل اور پولیس سے متعلق شکایات کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلےہیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر جا کر حل کرنا میری اولین ترجیح ہے۔

کھلی کچہری میں ڈی ایس پی سٹی سرکل عمران رشید اور سرکل کے تمام ایس ایچ اوز بھی شریک ہوئے۔