شجاع آباد؛ شہر ، گردونواح دیہاتوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش،موسم خوشگوار ہو گیا

26

شجاع آباد ،21 جون (اے پی پی ):شجاع آباد میں رات بھر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے  اور موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا ہے۔

 طویل دورانیے کے بعد شجاع آباد، ملتان جلالپورپیروالا اور گردونواح میں ایک اچھی بارش ہوئی اور ہر طرف پانی ہی پانی کا منظر نظر آرہا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت بھی کافی گر گیا ہے۔