اسلام آباد،8جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بدھ کو برٹش ہائی کمیشن میں ملکہ برطانیہ کی تاج پوشی کے 75 سال مکمل ہونے کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ ملکہ برطانیہ کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت باعث افتخار ہے، پاک برطانیہ دو طرفہ تعاون کا مزید فروغ ہماری ترجیحات میں سر فہرست ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام برطانوی شاہی خاندان کے ساتھ خصوصی لگائو رکھتے ہیں، جب بھی برطانوی شاہی خاندان کے افراد نے پاکستان کا دورہ کیا تو ان کا شاندار خیرمقدم کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ وہ ملکہ برطانیہ طویل زندگی اور صحت و سلامتی کیلئے دعاگو ہیں، ملکہ برطانیہ نہ صرف برطانیہ بلکہ پوری دولت مشترکہ کیلئے اتحاد، امید اور تسلسل کی علامت ہیں۔











