اسلام آباد، 07 جون (اے پی پی ): وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے پیر کو یہاں کاروبار ، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں سے متعلق بزنس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ ملکی پیداوار بڑھائے بغیر دنیا کا کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2030 ء میں 75 فیصد گیس ایل این جی ہوگی،ملک کو انرجی سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے نئی پالیسی لانی ہو گی۔











