مظفر گڑھ،08جون (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر مظفرگڑھ کے مختلف علاقوں میں شاہ جمال اور اس کے گردونواح میں کھاد کے سیل پوائنٹ بنا دیے گئے ہیں ، اب تمام کاشتکاروں کو کھاد اٹھارہ سو پچاس روپے میں بھی بوری ملے گی۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے منگل کو یہاں شاہ جمال سیل پوائنٹ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے کہا کہ اگر کوئی دکاندار حکومتی ریٹ سے ہٹ کر سیل کرے گا، تواس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، فوری طور پر محکمہ زراعت اور مجھے آگاہ کریں تاکہ ہم ان کے خلاف سخت کارروائی کرسکیں۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مظفرگڑھ عبدالرزاق ،زراعت انسپکٹر شاہ جمال مدثر رحمن، انجمن کاشتکاران کے ضلعی جنرل سیکرٹری سردار عاشق خان محکمہ مال کھاد ڈیلر بھی ہمراہ تھے ۔











