میرپورخاص،25جون ( اے پی پی): ضلع میں 26 جون کو ہونیوالے بلدیاتی الیکشن کے انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے، بلدیاتی انتخابات کے لیئے ضلعی میں حساس اور حساس ترین پولنگ اسٹیشن پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔
ضلع کی آبادی 2017 کی مردم شماری کیمطابق 15 لاکھ 4 ہزار 4 سو 40 نفوس پر مشتمل ہے، رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 8 لاکھ 43 ہزار 8 سو 29 ہے جس میں مرد ووٹروں کی تعداد 4 لاکھ 56 ہزار 1 سو 8 اور خواتین ووٹروں کی تعداد 3 لاکھ 87 ہزار 7 سو 21 ہے۔ ضلع بھر میں 836 پولنگ اسٹیشن قاٸم کیے گٸے ہیں۔
میونسپل کارپوریشن میرپورخاص میں 2017 کی مردم شماری کے تحت کل آبادی 3 لاکھ 49 ہزار 3 سو 32 نفوس ہے۔ رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 2 لاکھ 5 ہزار 5 سو 51 ہے جسمیں مرد ووٹرز 1 لاکھ 11 ہزار 5 سو 79 اور خواتین ووٹرز 93 ہزار 9 سو 72 ہیں۔ میرپورخاص میونسپل کارپوریشن کی ٹاٶن میونسپل کارپوریشن میر شیر محمد خان تالپور کی آبادی 183741 نفوس جبکہ رجسٹرڈ ووٹرز 110064 ہیں جن میں مرد ووٹرز 60092 اور خواتین ووٹرز 49972 ہیں اسی طرح ٹاٶن میونسپل کارپوریشن سید خادم علی شاہ کی آبادی 165591 نفوس جبکہ رجسٹرڈ ووٹرز 95487 ہیں جن میں مرد ووٹرز 51487 اور خواتین ووٹرز 44000 ہیں۔ ضلع بھر میں 80 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔











