میرپورخاص،25جون (اے پی پی): ڈویژنل کمشنر میرپورخاص سید اعجاز علی شاہ نے ڈی آر او میرپورخاص سید وسیم احمد جعفری اور قائم مقام ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن کے ہمراہ 26 جون کو ہونیوالے بلدیاتی الیکشن کے انتخابات کے سلسلے میں کامپریھینسو ہائی اسکول میرپورخاص اور شاہ عبداللطيف کالج سمیت دیگر پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا۔ انہوں نے سہولیات سمیت پولنگ بوتھ میں لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمراز کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کے کل تمام پولنگ اسٹيشن پر سخت سکیورٹی کے ہمراہ ذمہ داراں کے ساتھ الیکشن میٹیریل پولنگ اسٹیشنز پر بھیجا جائے۔ انہوں نے کہا کے الیکشن کے دوران ہر فرد کو اپنی اپنی ذمہ داری بہ خوبی سر انجام دینی چاہیئے ، غفلت کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈویژنل کمشنر میرپورخاص سید اعجاز علی شاہ نے ایس ایل ڈگری کالج اور کامپریھینسو ہائی اسکول میں صفائی نہ ہونے پر اسکول اور کالج انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا اس کے ساتھ انہوں نے تاریخی کامپریھینسو ہائی اسکول کی خستہ حالت دیکھ کر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر زین العابدین کو ہدایت کی کے الیکشن کے بعد اسکول کا دورہ کر کے رپورٹ پیش کی جائے تاکے اسکول کی بہتری کے لیئے کچھ کیا جا سکے۔











