اسلام آباد،9جون (اے پی پی): اسلام آباد،9جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات اختیار ولی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آٹا اور چینی کو سستا کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف عوام پر بوجھ کم کرنے کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں، آٹے اور چینی میں ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔











