اسلام آباد۔21جون (اے پی پی): وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کو ملک میں یوریا کی دستیابی کے حوالے سے بریف کیا گیا،وزیراعظم نے یوریا کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ سابق حکومت کی بدترین معاشی پالیسیوں اور عاقبت نااندیشی کے باعث بہت بڑامعاشی چیلنج درپیش ہے، معیشت کو سنبھالنے کے لئے دلیرانہ فیصلوں سے گریز نہیں کریں گے، شبانہ روزمحنت سے قوم کو معاشی مشکلات سےنکالیں گے، انشا اللہ اچھا وقت بھی آئے گا۔











