وزیراعظم متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے شہریوں کیلئے سبسڈی کارڈ متعارف کروا رہے ہیں؛ وزیرمملکت ہاشم نوتیزئی

36

کوئٹہ ،04 جون(اے پی پی):وزیرمملکت برائے توانائی ہاشم نوتیزئی نے کوئٹہ میں کیسکو ھیڈ کوارٹرز میں میڈیا ٹاک کرتے ھوئے کہا ھے کہ پٹرولیم مصنوعات کے باعث ملک کو معاشی ابتری کاسامناھےمعیشت اور ملک کو چلانا آسان نہیں عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتیں حد سے زیادہ بڑھ گئی ہیں وزیراعظم متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے شہریوں کیلئے سبسڈی کارڈ متعارف کروا رہے ہیں اس وقت ہماری ڈیمانڈ 27 ہزار میگاواٹ ھےکوشش کررہے ہیں کہ لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جائے وزیر مملکت ھاشم نوتیزئی کا کہنا تھا کہ ٹرانسمیشن لائن کی بحالی اور بلوچستان کے تمام گرڈ اسٹیشن کو جدید طرز پر بہتر بنائیں گےصوبے کے حصے کی بجلی 14سو سے زائد میگاواٹ ہے بجلی سمیت بلوچستان کی عوام کو دیگر بہت سے مسائل کا سامنا بھی ھے،ھم پورے نظام کو موثر طریقے سے بہتر بنانا چاہتے ہیں اس دوران وزیر مملکت برائے توانائی کے ہمراہ کیسکو کے اعلی عہدیداران بھی موجود تھے۔