گوادر۔24جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ملاقات کی۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں صوبے کے انتظامی امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیرِ اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے وزیرِاعظم شہباز شریف کے گوادر کے ایک ہی ماہ میں دوسرے دورے اور گوادر کی ترقی کو ترجیح دینے کے وژن پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیرِاعلیٰ نے وزیرِاعظم کو آئندہ مالی سال پانچ ضروری اشیاءِ ضروریہ پر ٹارگٹڈ سبسڈی اور بلوچستان میں یوٹیلٹی سٹورز کی تعداد بڑھانےکی ہدایات کا خیرمقدم کیا۔











