ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ترلائی دیہی مرکز صحت اسلام آباد میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کر دیا

6

اسلام آباد۔24جون  (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نےانسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا، ترلائی دیہی مرکز صحت اسلام آباد میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا ۔ جمعہ کو ڈپٹی کمشنر نے دیہی مرکز صحت کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہر یار خان ڈائریکٹر پولیو تدارک پروگرام اور پولیو ورکر ز بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ  مہم کے ذریعے اسلام آباد میں 4 لاکھ18ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ عرفان نواز میمن  نے کہا کہ ملک سے پولیو کے تدارک کےلئے پولیو ورکرز کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے  والدین سے گزارش کی  کہ وہ  بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے عملے سے تعاون کریں ۔