پاکپتن،04 جون (اے پی پی): پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں نوید علی آرائیں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف کے ویژن کے مطابق مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور گرانفروشوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کی جائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں منعقدہ ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سمیت ضلع بھر انتظامی افسران نے شرکت کی۔
لیگی ایم پی اے میاں نوید علی آرائیں کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق شہریوں کو اشیاء خوردونوش آٹا،چینی،دالیں اور چاول سمیت پھل اور سبزیوں کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے،پی ٹی آئی نے خالی خزانوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا،انشاء اللہ جلد حالات بہتر ہو جائیں گے۔











