ٹوبہ ٹیک سنگھ؛پولیس نے ماہ مئیل کے دوران ضلع بھر میں 684مقدمات درج کیے، 460 ملزمان گرفتار،20لاکھ93ہزارروپے کی ریکوری کی گئی

15

 ٹوبہ ٹیک سنگھ،06جون(اے پی پی : (ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان بگوی کی سربراہی میں ضلع پولیس نے ماہ مئی2022ء کے دوران ضلع بھر میں 684مقدمات درج کیے جن میں 460ملزمان گرفتار کر کے20لاکھ93ہزارروپے کی ریکوری کی گئی جبکہ ضلع بھر میں 204مجرمان اشتہاری گرفتار کیے گئے،اسی طرح61عدالتی مفروران کو پابندسلاسل کیا گیا۔ ضلع بھر میں غیر قانونی اسلحہ کے65مقدمات درج کرتے ہوئے اسی تعداد میں ملزمان گرفتار کیے گئے،جن میں بندوقیں ،8 پسٹل54، رائفل3 ،ریوالور02،راؤند247 برآمد کیے گئے۔ منشیات کے83مقدمات درج کئے گئے،ملزمان کے قبضہ سے37.729کلوگرام چرس،1108 لیٹرشراب،1350گرام ہیروئن،3چالو بھٹی،780لیٹر لاہن برآمد ہوئی۔

ضلع پولیس نے گزشتہ ماہ08مقدمات میں ملوث01 گینگ کے5ارکان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے2پسٹل معہ گولیاں اور نقدی5لاکھ 15ہزار روپے برآمدہوئی۔

ضلع بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت96مقدمات درج کیے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حکم پرضلع بھر میں 31سرچ آپریشنزکے دوران1084 افراد کی تصدیق کی گئی۔